نواز شریف کے حلقہ کا سرکاری سکول گندے پانی کے جوہٹر میں تبدیل

  • January 28, 2018 2:51 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120 میں سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ گندے پانی کے جوہٹر میں بدل گیا ہے اور سکول کے گراؤنڈ میں کئی مہینوں سے گندہ پانی ہونے کی وجہ سے طالبات میں بیماریاں پھیلنے لگی۔

اس سرکاری سکول میں چھ سو پچاس طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ سکول کی صفائی کے لیے ایک بھی خاکروب موجود نہیں ہے۔ اس سکول میں سیوریج کا سسٹم اور نکاسی آب کا بھی نظام نہ ہونے کے باعث سکول کے گراؤنڈ میں گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔

سکول کے کلاس رومز کے بالکل سامنے اس گندے پانی کے جوہڑ میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے اور تعفن پھیل رہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سربراہ کو شکایات کے باوجود نکاسی آب کا بندوبست نہیں کیا گیا۔

سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے طالبات کو اپنی کلاسز لینے میں بھی دُشواری کا سامنا ہے۔ سکول کی طالبہ مریم کہتی ہیں کہ اس حلقہ میں حالیہ الیکشن کے دوران نواز شریف کی اہلیہ ایم این اے منتخب ہوئی ہیں اور مریم نواز یہاں پر آکر انتخابی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہیں لیکن اس سکول کی حالت نہیں بدلی جاسکی۔

نوویں جماعت کی طالبہ فاطمہ علی کہتی ہیں کہ سکول میں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور گندے پانی کی بدبو سے انہیں لیکچرز سننے میں بھی پریشانی و ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

این اے ایک سو بیس سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حلقہ ہے اور یہ لاہور کا گنجان آباد علاقہ ہے جہاں پر ایک سرکاری سکول کی حالت زار بدلنے کے لیے حکام خاموش ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *