پرائیویٹ یونیورسٹیز کا حکومت کیخلاف اتحاد، نئی انجمن بن گئی
- February 13, 2020 12:42 pm PST
لاہور: آمنہ مسعود
پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے حکومت کے خلاف اتحاد بنا لیا،،، پرائیویٹ یونیورسٹیز کی نئی ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرے گی
یونیورسٹی آف لاہور میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مالکان اور وائس چانسلرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پنجاب تشکیل دی گئی ہے۔
پرائیویٹ یونیورسٹیز نے متفقہ طور پر سپیریئر گروپ آف کالجز کے کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر عبد الرحمن کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے منفی پالیسیاں جاری رہیں تو نجی یونیورسٹیوں کو تالے لگ جائیں گے جس سے لاکھوں طالب علموں اور ہزاروں اساتذہ کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے مالکان کے جائز مطالبات بلا تاخیر تسلیم کرائیں گے۔
حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی اصلاح کے لیے نتیجہ خیز کوششوں کو بروئے کار لایا جائے گا ۔
یونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن انچیف ایم اے رئوف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان اور اعلی انتظامی عہداروں نے اہم فیصلے کیے۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ نجی جامعات کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بہت جلد حکومتی ذمہ داروں کے سامنے رکھا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر تشکیل دی جانے والی تعلیمی پالیسیوں و ترجیحات میں نجی جامعات سے مشاورت کی جائے گی اور حکومتی سطح پر اعلی تعلیم کے نجی شعبے کی خدمات کو تسلیم کیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ اعلی تعلیم کے میدان میں اختیار کی گئی سرکاری سوچ میں مثبت و تعمیر ی تبدیلی کی فوری ضرورت ہے ۔
اجلاس کے شرکاء نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر متفقہ طور پر اتفاق کیا ۔جس میں کہا گیا کہ اعلی تعلیم کے حصول کو طلباء و طالبات کی آسان و دسترس میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور اعلی تعلیمی نظام میں موجود بے قاعدگیوں کو ختم کرنے کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔
Great content! Super high-quality! Keep it up! 🙂