پی آئی ٹی بی: منیجر، ڈائریکٹرز، سافٹ ویئر انجینئرز کی بھرتیاں

  • July 19, 2017 10:42 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے بھر میں اہم عہدوں پر بھرتیوں کے لیے اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ لاہور کیلئے ڈیپارٹمنٹل آئی ٹی مینجرکے عہدے پر بھرتی کے لیے اسامی رکھی گئی ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتہار کے مطابق بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی اُمیدوار کی درخواست کو وجہ بتائے بغیر مسترد کر دے۔

بورڈ نے پنجاب کے 36 اضلاع میں ایک ایک ڈائریکٹر آئی ٹی مینجر، 36 اسسٹنٹ مینجر آئی ٹی، سافٹ ویئر انجینئر (صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں دو دو سیٹیں)، تحصیل آئی ٹی آفیسر( پنجاب کے 36 اضلاع میں دو دو سیٹیں) کی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

بورڈ نے پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے کمپیوٹر آپریٹرز، پرسنل اسسٹنٹ اور سٹور کیپر کی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ونگ کے مطابق ان عہدوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اس بھرتیوں سے متعلق تمام تر تفصیلات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *