پشاوریونیورسٹی: بی ایس انگریزی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ جاری
- September 7, 2018 4:27 pm PST
پشاور: یونیورسٹی آف پشاور نے بی ایس انگلش میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی نے کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
یونیورسٹی کے تحت ہونے والے اس تحریری امتحان میں 150 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے ہیں۔
شعبہ انگریزی کے مطابق جن طلباء کے نام میرٹ لسٹ میں شامل ہیں ڈیپارٹمنٹ میں 8 اور 9 ستمبر کو انٹرویوز لیے جائیں گے جس کے بعد حتمی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔
پشاور یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں۔ لسٹ کے مطابق آخری میرٹ 57.4 مقرر ہوا ہے۔