کوریا کیساتھ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی طالبات کی کمپیوٹرایجوکیشن کا معائدہ
- February 28, 2018 12:25 pm PST
نیوز ڈیسک: پاکستان کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2018 میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور کمرشل قونصلر ڈاکٹر حامد بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
وفاقی وزیر نے کوریا کی ایک کمپنی کے ساتھ اسلام آباد میں پڑھنے والی ایک لاکھ اڑتالیس ہزار بچیوں کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم اور انہیں با عزت روزگار مہیا کرنے کے لئے سکولوں میں کمپیوٹرز کلاسز کے اجرا اور لائق اور ٹاپ کرنے والی لڑکیوں کو ’’ ٹیب ‘‘ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔
کوریا کی کمپنی کمپیوٹر کلاسز کے لئے کمپیوٹرز مہیا کرے گی جبکہ حکومت پاکستان کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لئے ٹرینڈ سٹاف سکولوں میں تعینات کرے گا ۔
اسلام آباد بیت المال اور دوسرے 226 سکولوں میں زیر تعلیم بچیاں کم عمری سے ہی کمپیوٹرز کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیں گی۔