یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو پانچ سالہ ایل ایل بی کی اجازت مل گئی
- September 16, 2017 12:11 pm PST
لاہور
پاکستان بار کونسل نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے لاء کالج کو پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پنجاب لاء کالج میں اب پانچ سالہ لاء ڈگری کا اجراء کیا جارہا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے یونیورسٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس حوالے سے کونسل کے تمام ضوابط پر عمل درآمد کریں۔
پنجاب لاء کالج میں پہلے تین سالہ ایل ایل بی ڈگری کرائی جارہی تھی اور اب اس کالج میں پانچ سالہ ایل ایل بی ڈگری بھی شروع ہوجائے گی۔ اس ڈگری سے متعلق دیگر تمام معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔