سکول سے طویل غیر حاضری پر 22 خواتین اساتذہ معطل
- December 24, 2017 1:53 pm PST
نیوز ڈیسک
شمالی وزیرستن میں طویل غیرحاضری پر 22 خواتین اساتذہ معطل کر دی گئیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق چند روز قبل پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی کی ہدایت پر ایجنسی کے محکمہ تعلیم حکام نے مختلف سکولوں پر چھاپے مارے اور مسلسل غیرحاضری کی شکایت پر 22 خواتین اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ معطل کی جانے والی خواتین اساتذہ میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی ٹیچرز شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق جن استانیوں کو معطل کیا گیا ہے وہ درخواست جمع کرائے بغیر ہی سکولز سے مسلسل غیر حاضر تھیں۔
معطل ہونے والی خواتین اساتذہ کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ان اساتذہ کو نوکریوں سے بھی نکال دیا جائے گا۔
ادھر پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی نے تمام اساتذہ پر واضح کیا کہ تعلیم کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔