نئی سائنسی ایجادات کے ماہرین کی تلاش، نیوزی لینڈ حکومت کا 49 ملین ڈالرزکا منصوبہ

  • August 23, 2016 2:59 pm PST
taleemizavia single page

یونیورسٹی ورلڈ نیوز

نیوزی لینڈ حکومت فکر مند ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی ایجادات اُن کے ملک میں ہی ہوں اس حوالے سے دُنیا بھر کے نامور سائنسدان اور ماہرین تعلیم کو نیوزی لینڈ لانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

دو ہزار بیس تک جاری رہنےوالے اس منصوبے پر حکومت 49 ملین ڈالرز خرچ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کی اعلیٰ تعلیم کے وزیر سٹیون جوائس کے مطابق اینٹرپرینورشپ کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم دُنیا بھر کے محقیقن کو اپنے ملک میں جمع کریں اور نئی ایجادات پر کام کیا جائے۔

اس ضمن میں حکومت نے پالیسی بنائی ہے کہ صرف ایسے ماہرین کو نیوزی لینڈ بلایا جائے جنہوں نے ماضی میں سائنس یا دیگر شعبوں میں بہترین ایجادات کی ہیں۔

سٹیون جوائس پرُ اُمید ہیں کہ یہ منصوبہ نیوزی لینڈ کو انوویشن کا مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت کی جانب سے مختص کیے گئے فنڈز کو پراجیکٹس پر خرچ کیا جائے گا جس کے لیے نیوزی لینڈ کی آٹھ یونیورسٹیاں پراجیکٹس کو جیتنے کے لیے بڈز جمع کرارہی ہیں لیکن اُن کی کوشش ہے کہ ان پراجیکٹس میں عالمی یونیورسٹیوں کے ماہرین بھی شرکت کریں۔

منصوبے کےتحت غیر ملکی ریسرچرز کو نیوزی لینڈ تین سال کے لیے بلایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *