نیشنل اسپیلنگ بی مقابلہ: 7 بھارتی نژاد امریکی بچوں نے جیت لیا
- June 1, 2019 12:00 pm PST

ویب ڈیسک: رواں برس کا ’’نیشنل اسپیلنگ بی‘‘ مقابلہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکول کے 8بچوں نے مشترکہ طور پر اپنے نام کرلیا ۔
ان 8بچوں میں سے 7بھارتی نژاد امریکی ہیں ۔ اس سے قبل یہ مقابلہ ایک ساتھ دو بچوں نے مشترکہ طور پر اپنے نام کیا تھا ۔ مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا مقابلہ جیتنا تاریخی اور بے مثال کارنامہ ہے ۔ فائنل مقابلہ 30 مئی کو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا، یہ مقابلہ ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا.
ان بچوں میں رشک گاندھسری (عمر 13 سال)، ایرن ہوورڈ (14 سال)، ساکیتھ سندر (13 سال)، شورتھکا پاڈھے (13 سال)، سوہم سوکھنتکر (13 سال)، ابھیجے کوڈالی (12 سال)، کرسٹوفر سیرو (12 سال) اور روہن راجہ (13 سال) شامل ہیں.
ان میں سے ہر بچے کو 50 ہزار ڈالرز نقد انعامی رقم دی جائے گی اور نیو یارک، لاس اینجلس کی مفت سیر بھی کرائی جائے گی.
رواں برس ہونے والے اسپیلنگ مقابلے کے 20رائونڈز ہوئے جو 47صحیح الفاظ پر اختتام پذیر ہوا ۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 562 بچوں نے حصہ لیا جمعرات کو مقابلے کے 17رائونڈز ہونے کے بعد فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور مشترکہ طور پر اسکول کے 8طالب علموں کو ٹرافی دی گئی ۔