ملتان بورڈ کا پوزیشن ہولڈررزلٹ سے پہلے برین ہیمبرج کے باعث موت کی آغوش میں

  • September 17, 2016 7:49 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

وقاص رؤف نے ملتان انٹر بورڈ کے تحت آئی سی ایس کا امتحان دیا۔ بورڈ میں 1013 نمبرز لے کر وقاص رؤف نے آئی سی ایس میں ٹاپ کیا۔

وقاص رؤف پوزیشن کی خبر ملنے سے پہلے موت کی آغوش میں چلا گیا۔ 11 جولائی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے دوران رات بارہ بجے اچانک طبعیت خراب ہوئی۔

وقاص رؤف کو اس کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ برین ہیمبرج کے باعث وقاص کی موت ہوچکی ہے۔ برین ہیمبرج کے باعث وقاص کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔

ملتان بورڈ کے حکام نے وقاص رؤف کے گھر پر پہلی پوزیشن سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے رابط کیا تو ان کے والد نے افسوس ناک خبر بتائی کہ اُن کا ہونہار بیٹا انتقال کر چکا ہے۔

پروفیسر عبد الرسول قمر نے وقاص کی نماز جنازہ پڑھائی۔

وقاص رؤف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کا طالب علم تھا جبکہ میڑک میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی سے ٹاپ کیا تھا۔

ملتان بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وقاص رؤف کا نام جب پکارا گیا تو ہال میں موجود شرکاء آبدیدہ ہوگئے۔

وقاص کے والد اور بھائی کو اسٹیج پر بلا یا گیا۔ وقاص کے بھائی کو گولڈ میڈل اور نقد انعام دیا گیا۔

تقریب کے دوران مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تقریب کے دوران وقاص کے والد مسلسل آبدیدہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *