پنجاب: میڑک امتحان میں 25 جعلی اُمیدوار پرچہ دیتے گرفتار

  • March 16, 2017 10:59 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے میڑک امتحانات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، ان امتحانات میں پرچوں کے دوران 25 جعلی اُمیدوار پکڑے گئے ہیں جو اصل اُمیدواروں کی جگہ بیٹھ کر پرچہ حل کر رہے تھے۔

بورڈز کے نگران عملہ نے دوران امتحان نقل کرنے میں ملوث 140 سے زائد ایسے اُمیدواروں کو پکڑا ہے جن سے بوٹیاں یعنی نقل کرنے کا مواد برآمد ہوا اور بورڈز حکام نے ان طلباء کے خلاف یو ایم سی بھی درج کر دی گئی ہے۔

میڑک امتحان میں پکڑے جانے والے جعلی اُمیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے جن کے خلاف عدالت میں کیس چلائے جائیں گے۔

ایسے اُمیدوار جو اصل طالبعلم کی جگہ پرچے دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اصل طلباء کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور اُنہیں بورڈ کے امتحان میں تین سال کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *