لوک ورثہ:ڈیجیٹل لائبریری کا منصوبہ، سکالرز کو مفت رسائی ہوگی
- July 29, 2017 2:54 pm PST
اسلام آباد
لوک ورثہ ای لائبریری کیٹیلاگ کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل لائبریری کے منصوبے سے سکالرز، طلباء اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کو مفت رسائی مل جائے گی۔
اس منصوبہ کا نام ہیریٹیج لائبریری رکھا جائے گا جس کے ساتھ نیشنل، ریجنل اور لوکل لائبریری کے ریسورسز کو بھی منسلک کیا جائے گا۔
اس وقت لائبریری میں بتیس ہزار کتابیں اور ریسرچ جرنلز کا ذخیرہ ہے جبکہ لائبریری میں لوک ورثہ کے شائع شدہ دو سو کتابیں بھی رکھی جائیں گی۔ اسی طرح اس لائبریری میں پاکستان کے ثقافتی ورثہ سے متعلق شائع شدہ ریسرچ رپورٹس، مونوگرافس، مینوسکرپٹس بھی شامل ہوں گے۔