پنجاب: مفت درسی کتب کی تقسیم میں ضوابط کی خلاف ورزیاں

  • April 6, 2018 12:48 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: راحت مُنیر

آڈٹ رپورٹ میں مفت تدریسی کتب و کاپیوں کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کے بعد پروگرام مانیٹرنگ و عملدرآمد یونٹ(پی ایم آئی یو)نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےصوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

پی ایم آئی یو کے پروگرام ڈائریکٹر آصف علی فرخ کی طرف سے بھجوائے جانیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2016/17کی آڈٹ رپورٹ میں مفت تدریسی کتب کے حوالے سے اضلاع میں وئیر ہائوسز اور سکولوں کے حوالے سے کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے گائیڈ لائن پر عمل کیا جائے۔تحصیل سطح کے وئیر ہائوسز کو بھجوائی جانے والی مفت تدریسی کتب کی لسٹ پی ایم آئی یو ہیڈ آفس سے ڈی ون فارم کی شکل میں وصول کی جائے۔جس سکول کو کتب فراہم کی جائیں وہ سکول ڈی تھری فارم پر دستخط کرے گا۔

لاہور سے تحصیل وئیر ہائوس اورسکول میں تقسیم تک سٹاک رجسٹر بنایا جائے۔

فوکل پرسن سٹاک رجسٹر چیک کرکے دستخط کرے گا۔فارم ڈی تھری سکول میں موجود ہونا چاہیے۔جن طلب علموں کو کتب اور کاپیاں جار ی کی جائیںاس کا ریکارڈ فارم ڈی فورکی صورت میں ریکارڈ پر ہو۔ڈپٹی ڈی ای او/اے ای او یا سکول ہیڈ بچ جانے والی کتب کی چیکنگ و تصدیق و موجودگی کا ذمہ دار ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *