پنجاب: بھٹہ مزدوروں کے بچوں/طلباء کو ہزار روپیہ مہینہ وظیفہ جاری

  • December 29, 2017 8:51 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

حکومت پنجاب نے صوبے کے چونتیس اضلاع میں سے 17 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو فوری طور پر نئے خدمت کارڈز کا اجراء کیا جائے جو بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ فورس محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔

خدمت کارڈز میں بھٹہ مزدور کے بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اور ان طلباء کو سکولوں میں مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

خدمت کارڈز بہاولپور، بھکر، چکوال، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، خانیوال، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، مظفر گڑھ، ملتان، راولپنڈی، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا اور سیالکوٹ کے اضلاع کے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔

محکمہ نے اتھارٹی کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر خدمت کارڈز کی تقسیم کے لیے فوکل پرسن بنا دیے گئے ہیں اور ان فوکل پرسن کے ذریعے سے اس تقسیم کے عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *