اسرائیل: یونیورسٹیوں پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری کا منصوبہ

  • October 31, 2016 9:53 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

وزیر اعظم اسرائیل بینجامین نیتھن یاہو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دہائی میں ہماری اعلیٰ تعلیم بحران کا شکار رہی ہے جس سے اب ہم باہر نکل آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ہم اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کریں اس لیے قومی سطح پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

کونسل فار ہائر ایجوکیشن رواں سال نیا منصوبہ تشکیل دے رہی ہے جس کے تحت آئندہ چھ سالوں میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز اضافی خرچ کیے جائیں گے۔

اس نئے منصوبے کا مقصد تحقیق کو فروغ دینا، انفراسٹرکچر کی بہتری، انٹرنیشنلائزیشن آف ہائر ایجوکیشن اور یونیورسٹیوں کو ایجادات کا مرکز بنایا جائے گا۔

اسرائیل کی یونیورسٹیوں میں رواں تعلیمی سال میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں 2 لاکھ 34 ہزار 965 طلباء داخل ہوئے ہیں۔

ایم اے کی سطح کی ڈگریوں میں 63 ہزار 120 طلباء جبکہ پی ایچ ڈی میں 11 ہزار 75 طلباء نے داخلے لیے ہیں اسرائیل کے 63 اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں یوں مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار 565 طلباء نے داخلے لیے ہیں۔

کونسل فار ہائر ایجوکیشن اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ داخلوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ سال کی نسبت 0٫2 فیصد داخلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال ان اداروں میں 3 لاکھ 9 ہزار 870 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔ ہائر ایجوکیشن کے لیے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی سطح پر طلباء کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *