انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے منشیات برآمد پر دو طالبعلم گرفتار

  • January 3, 2017 2:30 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹل میں منشیات کی فروخت اور طلباء میں اس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

طالبعلموں اور انتظامیہ کی اطلاع پر تھانہ سبزی منڈی کی پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے دو طالبعلم گرفتار کیے ہیں ان طلباء سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں؛ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء نشے کی عادات میں مبتلا

پولیس نے دونوں طالبعلم سہراب احمد اور ولی خان کے خلاف منشیات برآمد ہونے کے بعد ایف آئی آر بھی درج کر دی ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سہراب احمد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا طالبعلم ہے جبکہ ولی خان گزشتہ سال فارغ التحصیل ہوچکا ہے۔ دونوں طالبعلم کی جانب سے یونیورسٹٰی کے ہاسٹل میں شراب نوشی اور چرس کا استعمال رات گئے تک کیا جاتا رہا جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

جانیئے؛ اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں 53 فیصد طلباء منشیات کے عادی

واضح رہے اس سے پہلے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی منشیات فروخت اور اس کے استعمال کا انکشاف کیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *