بھارت: میڈیکل میں داخلوں کیلئے 8 زبانوں میں انٹری ٹیسٹ کی منظوری

  • December 27, 2016 11:28 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

بھارت کےمیڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے دو ہزار سترہ میں انٹری ٹیسٹ آٹھ زبانوں میں لیا جائے گا۔ ان زبانوں میں ہندی ، انگریزی، آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، تامل اور تیلگو شامل ہیں۔ یہ انٹری ٹیسٹ آئندہ سال سے ان زبانوں میں لیا جائے گا۔

یونین ہیلتھ کے وزیر جے۔ پی ناڈا نے رواں سال مئی میں آٹھ زبانوں میں انٹری ٹیسٹ لینے کے لیے اٹھارہ ریاستوں کے وزارت صحت اور ہیلتھ سیکرٹریز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی تھی جس میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی اس نئی پالیسی کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

اس انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء بھارت کی تمام ریاستوں میں میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے۔

میڈیکل ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹی اے۔ کے سنگھال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کے ہیلتھ منسٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

اس انٹری ٹیسٹ پالیسی کے بعد بھارت کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے کوئی بھی ریاست الگ سے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرنے کی مجاز نہیں ہوگی اور صرف ایک ہی انٹری ٹیسٹ آٹھ زبانوں میں لیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *