دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھارت ساتویں نمبر پر آگیا
- August 24, 2016 12:35 am PST
ویب ڈیسک
نیو ورلڈ ویلتھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ امیر ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
جبکہ بھارت دس امیر ترین ممالک کی فہرست میں ساتوویں نمبر پر ہے. بھارت میں انفرادی دولت کا تخمینہ پانچ ہزار چھ سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں انفرادی دولت چار ہزار سات سو ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ آسٹریلیا کی 4 ہزار 500 ارب ڈالر، اٹلی کی 4 ہزار 400 ارب ڈالر انفرادی دولت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یوں کینیڈا اٹھوویں، آسٹریلیا نوویں اور اٹلی دسوویں نمبر پر ہے۔
امریکہ میں مجموعی طور پر انفرادی دولت کا تخمینہ 48 ہزار 900 ارب ڈالر ہے جبکہ چین 17 ہزار 400 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے. جاپان 15 ہزار 100 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دس امیر تعین ممالک کی فہرست میں برطانیہ 9 ہزار 200 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ جرمنی 9 ہزار ایک سو ارب ڈالر کے ساتھ پانچوویں نمبر پر ہےاور فرانس 6 ہزار 600 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
انفرادی دولت میان ایک فرد کے تمام اثاثہ جات شامل ہیں جن میں ان کی پراپرٹی، کیش اور کاروباری دلچسپیاں بھی شامل ہیں۔
دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں بھارت اس وجہ سے شامل ہوا ہے کیونکہ وہاں کی آبادی باقی ممالک کے مقابلے میں بہت بڑی ہے۔
اس درجہ بندی میں آسٹریلیا کی پوزیشن حیران کن ہے کیونکہ وہاں دو کروڑ بیس لاکھ افراد رہتے ہیں. گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی معیشت اور دولت میں اضافہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔