حیدرآباد بورڈ: نہم جماعت کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 اکتوبر مقرر
- September 20, 2017 10:46 pm PST
حیدر آباد
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت سیکنڈری اسکول سر ٹیفکیٹ پارٹ ون (نویں جماعت ) کے سالانہ امتحان 2018ءکے انرولمنٹ / رجسٹریشن فارم 600 روپے بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 5 اکتوبر 2017ءتک وصول کیے جائیں گے۔
جبکہ 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 اکتوبر‘ 400 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7 نومبر‘ 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20 نومبر‘ 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ4 دسمبر اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18 دسمبر 2017ءتک فارم وصول کیے جائیں گے۔
جبکہ تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کےلئے رجسٹریشن فیس بشمول فارم فیس 1565 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔