برطانیہ: سرکاری سکول میں حجاب لینے پر پاپندی کا فیصلہ واپس

  • January 31, 2018 8:05 pm PST
taleemizavia single page

لندن: ویب ڈیسک

برطانیہ کے سرکاری سینٹ اسٹیفنز سکول نے آٹھ سال سے کم عمر کی لڑکیوں کو حجاب پہننے سے روک دیا تھا جس کے بعد والدین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ مشرقی لندن میں واقع اس سکول کی ہیڈ ٹیچر نینا لال کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا جسے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

نینا لال کی جانب سے سنڈے ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا کہ آٹھ سال سے کم عمر بچیوں کو حجاب لینے سے اس لیے منع کیا گیا تھا کہ اُنہیں برطانوی سماجی اقدار کے مطابق ڈھالا جاسکے تاہم سوشل میڈیا پر تنقید اور والدین کے تحفظات کی بناء پر اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

سکول کے ہیڈ گورنرز عارف قوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے اور ہیڈ ٹیچر نینا لال کو والدین سے معافی مانگنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

اس سکول میں زیر تعلیم بچوں کو روزہ رکھنے سے بھی منع کیا گیا جس پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔

نینا لال کو سوشل میڈیا مہم میں ایڈولف ہٹلر کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *