پنجاب: اساتذہ کی اے سی آر میں تاخیر، پیڈا ایکٹ کی کارروائی کا فیصلہ

  • November 1, 2017 9:45 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کے پرنسپل کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ دو ہفتوں میں اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں، مقررہ وقت تک اے سی آر جمع نہ کرانے والے پرنسپلز، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محکمہ نے اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے اور متعلقہ افسران کو تنبیہہ بھی کر دی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق کالجوں کے سربراہان کو اے سی آر جمع کرانے کے لیے شیڈول دیا گیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اس کے باعث محکمہ کو اساتذہ کی رپورٹس نہ ملنے پر دُشواری کا سامنا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وارننگ دی ہے کہ مذکورہ شیڈول میں اب کالج اساتذہ کی اے سی آر جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *