گلگت بلتستان میں نئی یونیورسٹی کے قیام کیلئے 2 ارب روپے جاری

  • November 5, 2016 11:12 am PST
taleemizavia single page

گلگت

گلگت بلتستان کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے نئی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلگت کے صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم صنعائی نے سرکاری بیان میں کہاہے کہ ایچ ای سی پاکستان کے چیئرپرسن ڈاکٹر مختار احمد کے ساتھ نئی یونیورسٹی کے قیام پر تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے اور نئی یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے مطلوبہ ضروریات زیر غور لائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے 2015ء کے انتخابی دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم ابراہیم صنعائی نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے طلباء کو اب اپنے صوبے میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جس میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

گلگت کے بعد بلتستان دوسرا بڑا ریجن ہے جہاں 10 میں سے 4 اضلاع ہیں۔ یہاں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سب کیمپس پہلے سے ہی موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلتستان یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *