پنجاب میں گھوسٹ اساتذہ پکڑنے کیلئے 20 سالہ ریکارڈ کی چھان بین

  • January 16, 2021 8:41 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: نمائندہ خصوصی

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سینکڑوں گھوسٹ اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، گھوسٹ بھرتیوں سے متعلق اطلاعات موصول ہونے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز سے اساتذہ کی ویکنسی پوزیشن مانگ لی ہیں۔ 

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گزشتہ 20 برسوں میں کی جانے والی تمام تقرریوں اور بھرتیوں کے ریکارڈ کی دستاویزات طلب کی ہیں، اساتذہ کی اسامیوں کی تعداد کا تعین کرنے کے لیے محکمہ نے سکولوں کے سربراہان سے ویکنسی پوزیشن کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ 

محکمانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں سکولوں میں تعینات ہونے والے اساتذہ کی تقرریوں کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے جس کے باعث ہیڈ ماسٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔ 

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے دو ہزار ایک سے لے کر دو ہزار بیس تک سکولوں میں ویکنسی پوزیشن کی تفصیلات طلب کی ہیں اور سکولوں کے سربراہان کو پاپند بنایا گیا ہے کہ وہ 20 برسوں کا مکمل ریکارڈ محکمہ کو فراہم کریں۔ 

محکمہ نے ہیڈ ماسٹرز کو یہ ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی ہے، جن سکولوں میں ریکارڈ میسر نہیں ہوگا ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *