جی سی یونیورسٹی لاہور کا طلباء سے پیسے بٹورنے کا نیا منصوبہ

  • August 29, 2019 12:51 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: ایم فل اور ایم ایس کے طلباء کے پراسپیکٹس کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دی گئی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طلباء کے داخلوں سے بھی منافع کمانا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم فل اور ایم ایس میں داخلوں کے لئے پراسپیکٹس کی قیمت 2000 روپے کر دی گئی ہے۔ ایم فل میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کا ایک ہزار روپے پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔

داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

آن لائن فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے پراسپیکٹس کی قیمت 2050 روپے وصول کی جائے گی۔

ایم فل کے مہنگے فارم خریدنے پر طلباء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ طلباء کہتے ہیں کہ سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود نجی یونیورسٹی کی فیس وصول کی جا رہی ہے.

طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی پراسپیکٹس چھپائی کی قیمت بھی ہم سے وصول کر رہی ہے اور اس سے منافع بھی حاصل کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *