جی سی یونیورسٹی کا اُستاد طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے پر برطرف

  • August 5, 2018 1:20 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا لیکچرر طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ جی سی یو شعبہ فزیکل ایجوکیشن کا لیکچرر جاوید باجوہ کو سنڈیکیٹ نے نوکری سے نکالنے کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق فزیکل ایجوکیشن کے لیکچر جاوید باجوہ ایم ایس سی کی طالبہ کے موبائل پر گندے/قابل اعتراض میسج بھیجتا تھا اور طالبہ کو مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔

طالبہ کی شکایت پر یونیورسٹی کی اینٹی ہراسمنٹ سیل نے متعلقہ لیکچرر کے خلاف انکوائری کی اور جاوید باجوہ کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا گیا۔ جاوید باجوہ الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

جاوید باجوہ کو جی سی یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ہراسمنٹ سیل کی سفارش پر نوکری سے نکال دیا ہے۔جی سی یونیورسٹی نے گزشتہ تین سالوں میں تین اساتذہ کو جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر نوکریوں سے نکالا۔

جاوید باجوہ کو نوکری سے نکالنے کے بعد بھی لیکچرر کا پروفائل جی سی یو کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *