انجینئرنگ پریکٹس امتحان میں 3 مرتبہ فیل انجینئرز کو دوبارہ چانس مل گیا

  • January 17, 2021 10:38 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: نمائندہ خصوصی

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے 17 ویں انجنیرنگ پریکٹس امتحان کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کر دی ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مطابق پانچ سال سے انجنیرنگ کی پریکٹس کرنے والے انجنیئرز امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ کونسل کے مطابق امتحانات سے قبل انجینئرز کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

امتحانات میں شرکت کیلئے فارم پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، ان امتحانات میں شرکت کے لیے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ انجینئرنگ پریکٹس امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں کو پروفیشنل انجینئرز کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

پروفیشنل انجینئرز کا درجہ ملنے کے بعد یہ انجینئرز سرکاری اور پرائیویٹ انجینئرنگ کمپنیوں میں کام کرنے کے مجاز ہوں گے۔

انجینئرنگ کونسل نے امیدواروں کو واضح کیا ہے کہ مذکورہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کی پروفیشنل انجینئرز کا درجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیشنل انجنیئرز کا درجہ ملنے کے بعد انجنیئرز اپنے شعبوں میں کام کرنے کیلئے قانونی جواز رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *