پلاننگ کمیشن کی ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کو 97 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری
- December 10, 2017 8:25 pm PST
لاہور
پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے لیے 96 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دے دی، ترقیاتی بجٹ سے یونیورسٹی میں جدید طرز کی لائبریری اور فیکلٹی ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔
پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے ایجوکیشن یونیورسٹی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پراجیکٹس کی مںظوری دے دی ہے یہ گرانٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے سے یونیورسٹی کو چار سال کے عرصے میں جاری کی جائے گی۔
ترقیاتی بجٹ سے یونیورسٹی میں جدید طرز کی لائبریری، سائنسی مضامین کے لیے جدید سائنسی لیبارٹریز اور اساتذہ کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن نے مجموعی طور پر 96 کروڑ، 95 لاکھ اور باون ہزار روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دی ہے۔
وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر روؤف اعظم کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کے ملنے سے یونیورسٹی میں طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ اساتذہ کے رہائش کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد ملے گی۔ چار سال کے عرصے میں ملنے والی اس گرانٹ کی مانیٹرنگ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کرے گا۔
قابل تحسین