لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے استعفیٰ دے دیا

  • November 27, 2017 11:56 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے وہ یکم اگست دو ہزار اٹھارہ میں بطور وائس چانسلر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ڈاکٹر سہیل نقوی نے یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیاء کو بطور ریکٹر جوائن کر لیا ہے وہ یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیاء کے فاؤنڈرز ریکٹر ہوں گے۔ لمز کے ریکٹر عبد الرزاق داؤد نے ڈاکٹر سہیل نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیاء کی ویب سائٹ پر اس یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکولر یونیورسٹی ڈیکلیئر کیا گیا ہے اس یونیورسٹی کا قیام دو ہزار میں ہواجس پر قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے صدور اور آغا خان چہارم نے مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ آغا خان چہارم اس یونیورسٹی کے چانسلر جبکہ تینوں ممالک کے صدور پیٹرن ہیں۔

ڈاکٹر سہیل نقوی یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیاء باکو میں اپنے عہدے کا چارج آئندہ سال سنبھالیں گے۔ یہ یونیورسٹی آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت چلائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل نقوی نے یکم جولائی دو ہزار تیرہ میں لمز میں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ریکٹر لمز عبد الرزاق داؤد نے اُن کی خدمات کو سراہا ہے اور اس ضمن میں تعریفی مراسلہ بھی لکھا ہے۔ ڈاکٹر سہیل نقوی اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *