تعلیمی زاویہ کی خبر پر ایکشن، چائینز ایمبیسی کا پاکستانی طلباء کیلئے اعلان

  • August 30, 2017 9:10 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

چائینز ایمبیسی اسلام آباد نے پاکستانی طلباء کے ویزوں کے حصول کیلئے عید کی چھٹیوں میں بھی ایمبیسی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کیمونیکیشن مینجر لیجیان زاؤ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویزے کے لیے تمام طلباء کی درخواستوں پر کارروائی جمعہ کے روز تک مکمل کر لی جائے گی۔

لیجیان زاؤ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے بھی ایمبیسی کھلی رہے گی تاکہ پاکستانی طلباء کو ویزے فراہم کرنے کا پراسیس مکمل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک بھی طالبعلم ایسا نہیں رہے گا جسے جمعہ تک ویزہ کنفرم نہ ہو۔

یہ پڑھیں؛ پاکستانی طلباء چائینز ایمبیسی کے باہر ویزوں کے حصول کیلئے خوار

لیجیان زاؤ کا کہنا ہے کہ اس وقت چین میں پاکستان کے 22 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔

طلباء کو ویزے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دفتر کے اوقات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اگر اس کے باوجود کسی طالبعلم کو شکایت ہوتو وہ ایمبیسی کے شکایتی سیل میں رابطہ کر سکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *