جامعہ زکریا لودھراں کیمپس کیلئے اساتذہ،انتظامی افسران کی بھرتیوں کا اعلان
- November 6, 2017 1:15 pm PST

لودھراں
جامعہ زکریا لودھراں کیمپس میں تین اسسٹنٹ پروفیسرز درجہ چہارم اور سکیل 16کی 40اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں.
بتایا گیا ہے کہ لودھراں کیمپس رواںماہ سے داخلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے بھرتی کاعمل شروع کردیاگیا ہے پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ پروفیسر سوشیالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اور انگلش (ٹی ٹی ایس )پر مستقل تعیناتی ہوگی
، ایک اسسٹنٹ سکیل 16کنٹریکٹ پر 4، جونیئرکلرک سکیل 11 نائب قاصد 7سکیورٹی گارڈ 20 مالی 3بیلدار 2اور سوئیپر کی 3 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی جس کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔