ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام اور فیلو شپ کا اجراء

  • November 12, 2017 11:42 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ نے پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بے نظیر فیلو شپ کا اعلان کیا ہے۔ بینظیر بھٹو ہارورڈ کالج میں 1973ء میں زیر تعلیم رہیں۔ یہ فیلو شپ کلاس ایکٹ کے تحت شروع کی گئی ہے۔

اس فیلو شپ کا مقصد مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے مڈ کیرئیر لیڈرز کو اعلیٰ تعلیم اور سیاسی ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔ گریجویٹ لیڈر شپ پروگرام فیلو شپ ان آنر آف بینظیر بھٹو میں داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

اس فیلو شپ کیلئے اُمیدواروں کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہےکہ وہ مثبت تبدیلی، بینظیر بھٹو کی جمہوریت، خواتین کے حقوق، مذہبی و ثقافتی رواداری کیلئے کی جانے والی کوششوں پر کام کرنے کو تیار ہوں گے۔

بینظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کی کو چیئر میرن ڈرائی کا کہنا ہے کہ مجھے بینظیر کی کلاس فیلو ہونے پر فخر ہے وہ پہلی خاتون تھیں جو اسلامی ملک کی وزیر اعظم بنیں اور اُنہوں نے دُنیا بھر کی خواتین کو متاثر کیا۔

بینظیر بھٹو کی کلاس فیلو سابق لیفٹیننٹ گورنر آف دی سٹیٹ آف میری لینڈ کیتھلین کینیڈی کہتی ہیں کہ بینظیر سولہ سال کی عمر میں یہاں آئیں تھیں اُنہوں نے اپنی جراءت کے باعث ہر مشکل کا سامنا کیا اور اپنے عزم پر پختہ رہیں آج ہمیں اُن کی لیگیسی کو آگے لیکر چلنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *