علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیلی ویژن پروڈکشن ڈگری متعارف کرا دی

  • January 7, 2018 1:48 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی ٹیلی ویژن پروڈکشن ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز یکم فروری سے کرے گی۔

الیکٹرانک انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق یہ 2 سالہ ڈگری پروگرام وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ ابلاغ عامہ نے 2015میں شروع کیا تھا جو اب چوتھی بار آفر کیا جارہا ہے۔

یہ فیس ٹو فیس تعلیمی پروگرام ہے جس کے یونیورسٹی کیمپس پر ہفتے میں 5کلاسز منعقد ہوتی ہیں۔ابتدائی طور پر یہ پروگرام راولپنڈی اور اسلام آباد میں آفر کیا جارہا ہے بعد میں اِس اکیڈمک پروگرام کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ایک آفیشل کے مطابق ہم ٹیلی ویژن پروڈکشن کی کلاسسز کے دوران جدید سسٹم اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

اوپن یونیورسٹی سے اس پروگرام کے پاسڈآئوٹ ڈگری ہولڈرز ملک کے مختلف معروف ٹی وی چینل میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اوپن یونیورسٹی دوسری جامعہ ہے جس نے ایم ایس سی ٹی وی پروڈکشن پروگرام متعارف کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ڈگری پنجاب یونیورسٹی نے بھی شروع کر رکھی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *