شام میں نو میٹر لمبی سرنگ آرٹ گیلر ی میں تبدیل

  • August 21, 2018 8:55 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

شام میں جاری مظالم اور عوام کی حالتِ زار نے کس آنکھ کو اشکبار اور دل کو دکھی نہیں کیا ہو گا، انہی تکلیف دہ لمحات کو کچھ ماہر فنکاروں نے دنیا تک پہنچانے کا ایک انوکھا انداز اپنایا ہے اور فوجیوں کے زیرِ استعمال رہنے والے سرنگ کو آرٹ گیلری میں بدل دیا ہے ۔

اٹھارہ شامی آرٹسٹوں نے9میٹر لمبی ٹنل کی دیواروں میں نوک دار باریک آلات کی مدد سے مٹی اور ریت میں تراش خراش کرتے ہوئے ایسے مجسمے اورتصاویر تشکیل دی ہیں کہ دیکھنے والے ان کی مہارت پر حیران رہ گئے جبکہ اس ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے کم ازکم 25دن لگے ۔

اس ٹنل کو آرٹ گیلری میں تبدیل کرتے ہوئے نہ صر ف شام میں پیش آنیوالے واقعات کی منظر کشی کی ہے بلکہ دنیا تک ان کی داستان پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *