ہری پور: فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی اکائونٹ ہولڈرکو 6سال قید

  • July 11, 2017 1:40 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

پشاور کی ایک مقامی عدالت نے فیس بک پر ایک لڑکی کی تصاویرشیئر کرنے کے الزام میں ایک شخص کو 6 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ایف آئی اے کے مطابق ہری پور کی شگفتہ نامی ایک لڑکی نے انہیں شکایت کہ کسی نے ان کے نام سے جعلی اکائونٹ بنایا ہے جس سے ان کی ذاتی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے پشاور برانچ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہری پور ہی سے تعلق رکھنے والے منیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف پشاور کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

الزام ثابت ہونے کے بعد منیر کو سائبر کرائم قانون کے تحت سزا سنائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *