سعودی عرب: دس روزہ عالمی کتاب میلہ، 200 مصنفین کی شرکت

  • December 25, 2017 5:53 pm PST
taleemizavia single page

سعودی گزٹ

جدہ: تیسرا جدہ انٹرنیشنل بُک فیئر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کتاب میلے میں سعودی اور عرب مصنفین کی دو لاکھ کتابیں رکھی گئی تھیں۔

دس روزہ عالمی کتاب میلے کا عنوان بُک از کلچر رکھا گیا تھا، میلے میں پچاس مختلف ثقافتی پروگرامز بھی ترتیب دیے گئے تھے۔ اس میلے میں سعودی مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Book Fair1

کتاب میلے میں آنے والے شہری کہتے ہیں کہ مطالعہ اور اینٹرٹینمنٹ زبردست تجربہ رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وزارت کلچر اینڈ انفارمیشن ان مکہ ولید بفاکہہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کا شوق قابل دید ہے۔ یہ میلہ ڈیجیٹل دور ہونے کے باوجود ثقافتی آگاہی، ذہنی بیداری اور کتاب سے لگاؤ کا بہترین ذریعہ تھا۔

جنرل مینجر آف پروفیشنلز ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کمپنی ڈاکٹر نبیل الحماد کا کہنا ہے کہ کتاب میلے کے رش سے واضح ہو گیا ہے کہ سعودی نوجوانوں میں کتاب کے مطالعہ کا رجحان واپس آرہا ہے اور ڈیجیٹل دور میں یہ ایک مشکل کام ہے۔

Book Fair2

کتاب میلے میں سائنس اور تاریخ کے موضوعات پر رکھی کتابوں کی خریداری میں شہریوں کا بہت زیادہ دلچسپ رہا جبکہ بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی کتابیں رکھی گئی تھیں۔

اس کتاب میلے کی خاص بات یہ بھی تھی کہ دو مقدس مساجد کی چار ہزار ایک سو تصاویر کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا اور یہ نمائش سپیشل بچوں کے لیے خصوصی طور پر منعقد ہوئی۔
میلے میں کتابوں کی آن لائن خریداری کی سہولت بھی رکھی گئی تھی جس میں ریاض سے تعلق رکھنے والے پبلشنگ ادارے بُک کینو پر بہت زیادہ رش رہا۔

کتاب میلے میں ایجنسی فار کلچرل ریلیشنز کے تعاون سے یورپین یونین، امریکہ، فرانس، جاپان، بیلجیئم اور ترکمانستان کے ثقافتی پروگرامز، ایکروبیٹک شوز، سکریننگ آف ڈاکومینٹریز، فلمز، تھیٹر، میوزیکل شوز، آرٹ گیلری پر مشتمل تصاویر بھی رکھی گئی تھیں۔

Book Fair3

کتاب میلے میں ” جدہ ریڈز” کے نام سے سپورٹس ایجوکیشن اور سپورٹس سے متعلقہ سرگرمیوں پر مبنی سامان بھی رکھا گیا تھا۔

کتاب میلے میں 200 سے زائد مصنفین کے مختلف سیشنز بھی ہوئے جس میں 111 خواتین مصنفین شامل تھیں۔ ان سیشن میں کتابوں کی خریداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ آٹو گراف سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *