سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کیلئے 583 سکالر شپس کا اعلان

  • November 18, 2018 1:02 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

سعودی عرب کا پاکستان کے طلباء کے لیے سکالر شپ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے سعودی انٹرنیشنل سکالر شپس فار پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سعودی سفیر خان ہشام بن صدیق نے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان سکالر شپس سے متعلق پاکستان بھر کی سرکاری جامعات کو آگاہ کیا جائے۔

سعودی وزارت تعلیم نے 23 مختلف یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ مذکورہ یونیورسٹیوں کی فہرست بھی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

یہ سکالر شپس صحت کے شعبے کے علاوہ باقی تمام مضامین میں آفر کی جا رہی ہے۔ یہ سکالر شپ ایم اے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کو دی جائیں گی.

سعودی عرب کے سفارتخانے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ طلباء اپنی پسند کی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے مجاز ہیں ، داخلہ حاصل کرنے کے بعد سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *