ریٹائرڈ بیوروکریٹ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی لگانے کی سفارش
- November 28, 2022 10:57 pm PST
کراچی: سید محمد عسکری
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سینئر ڈین کے بجائے ریٹائرڈ بیوروکریٹ ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر شائستہ سہیل اس وقت وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں اور چار مرتبہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع ہوچکی ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی ہے۔
یاد رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی چار سالہ مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگئی تھی جب کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم کی مدت بھی 24 نومبر کو مکمل کو مکمل ہوگئی تھی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلے وزیر تعلیم رانا تنویر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تاہم جب یہ معاملہ میڈیا میں آیا تو رانا تنویر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر سینئر ڈین ڈاکٹر ناصر محمود کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔