پنجاب میں کونسے نئے ججز 20 یونیورسٹیزمیں سنڈیکیٹ ممبر مقرر؟

  • November 4, 2018 12:15 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ: تعلیمی زاویہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے سرکاری یونیورسٹیوں میں ججز کو ممبر سنڈیکیٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کی 20 سرکاری یونیورسٹیز کی سنڈیکیٹ میں ججز کی بطور ممبر نشستیں خالی تھیں جن پر اب تقرریاں کر دی گئی ہیں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد انوارالحق نے جسٹس سردارمحمدشمیم خان کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورکی سنڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں جسٹس مامون الرشید، جسٹس محمد قاسم خان پیرمہرعلی شاہ ایگریکلچریونیورسٹی راولپنڈ ی، جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی لاہورکےممبرسنڈیکیٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

جسٹس محمد فرخ عرفان خان لمز کےممبربورڈآف ٹرسٹی ،،جسٹس امین الدین خان یوای ٹی لاہور کےممبرسنڈیکیٹ ،جسٹس محمدامیربھٹی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورکےممبرسنڈیکیٹ ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی کی سنڈیکیٹ کے ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

جسٹس شجاعت علی خان جی سی یولاہورکےممبرسنڈیکیٹ مقرر کئےگئے ہیں ۔۔جسٹس عائشہ اےملک نیشنل کالج آف آرٹس کی ممبربورڈ آف گورنر،،جسٹس علی باقرنجفی زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکےممبرسنڈیکیٹ ، جسٹس مس عالیہ نیلم لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی ممبرسنڈیکیٹ ، جسٹس عبد العزیزشیخ یونیورسٹی لاء کالج کےممبرآف گریجوایٹ سٹڈی کمیٹی کےممبران مقرر کئے گئے ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا یونیورسٹی لاء کالج کےممبرآف گریجوایٹ سٹڈی کمیٹی کےممبر،جسٹس سید شہبازعلی رضوی میاں نوازشریف یونیورسٹی آف ایگریکلچرملتان کےممبرسنڈیکیٹ ، جسٹس شاہد کریم نادراحسن لاء ڈیپارٹمنٹ کنیئرڈ کالج فارویمن کےممبرسنڈیکیٹ اور جسٹس جواد حسن نادراحسن لاء ڈیپارٹمنٹ کنیئرڈ کالج فارویمن کےممبرسنڈیکیٹ ہوں گے ۔

جسٹس مرزاوقاص رؤف یوای ٹی ٹیکسلا کےممبرسنڈیکیٹ ،جسٹس شہرام سرورچودھری بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کےممبرسنڈیکیٹ اور جسٹس(ر)چودھری محمدطارق فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آبادکےممبربورڈ آف گورنر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *