پنجاب یونیورسٹی اکیس مارچ کے تصادم میں ملوث 17 طلباء فارغ

  • April 13, 2017 8:49 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 17 طلباءکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 10 طالب علم معطل، چارج شیٹ جاری ، 7 خارج شدہ طلباءکے کوائف پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

پنجا ب یونیورسٹی انتظامیہ نے21 مارچ کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پرجن طلباءکے خلاف کارروائی کی ہے ان میں انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کے عبدالرحمن اور صائم اللہ، ہیلی کالج آف کامرس کے عثمان رنگ الہی شامل ہیں۔

اسلامک سٹڈیز کے محمد عظیم قریشی، انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی کے ہدایت اللہ، شعبہ سپیس سائنس کے اسامہ بن شفاعت، شیخ زید اسلامک سنٹر کے عبدالبصیر اور نقیب اللہ اور یونیورسٹی لاءکالج کے ولید منصور شامل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 21 مارچ کو ادارہ تعلیم و تحقیق کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے طلباءکی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جن طلباءاور بیرونی عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے پر تصادم، جمعیت کا نیا پراپیگنڈہ کیا؟

پہلے مرحلے میں ان طلباءمیں سے قواعد کی سنگین خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 17 طلباءکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس طلباءکومعطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے ۔ اور ان طلباءسے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے علاوہ ازیں واقعہ میں ملوث 7 خارج شدہ طلباءکے کوائف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث طلباء کو معطل کیا ہے اور انہیں جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا ہے تاہم یونیورسٹی کا امن تباہ کرنے میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُن کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی سفارشات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ان طلباء کے خلاف کارروائی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *