یکساں تعلیمی نظام، طلباء یونین کی بحالی، جمعیت نے طلباء حقوق مہم کا اعلان کر دیا
- October 19, 2016 6:26 pm PST

کراچی
طلباء حقوق مہم میں سرکاری جامعات میں بھی زیادہ فیس، تعلیمی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ، یکساں نظام تعلیم اور طلباء یونین کی بحالی شامل ہوں گی۔
اسلامی جمعیت طلباءاس مہم کے دوران ملک گیر احتجاجی مظاہرے، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کانفرنسز کرائے گی اسلامی جمعیت طلباء پاکستان کے جنرل سیکرٹری فیصل جاوید اس مہم کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
فیصل جاوید کے مطابق پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کا براہ راست اثر نئی نسل پر مہنگی تعلیم کی صورت میں مرتب ہورہا ہے اور اس پر حزب اقتدار کی جماعتیں خاموش ہیں۔
فیصل جاوید کہتے ہیں کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ہے، پانامہ کے معاملے پر ہنگامہ آرائی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے ایشوز میں عوام کو اُلجھایا جارہا ہے جبکہ تعلیم کے معاملے پر خاموش ناقابل فہم ہے۔
فیصل جاوید نے اسلامی جمعیت طلباء پاکستان کے سیکرٹریٹ میں عہدیداروں کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔
طلباء حقوق مہم پر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں نصاب تعلیم کے نئے طبقات وجود میں آگئے ہیں۔
ہر سال نظریات امور سے متعلقہ اسباق کو تبدیل کیا جارہا ہے اور طبقاتی تعلیم نے قوم میں اتحاد و یگانگت کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔
اس مہم میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
فیصل جاوید کہتے ہی کہ انگریزی زبان کو مکمل ذریعہ تعلیم بنانے سے رٹا کلچر کو فروغ مل رہا ہے جبکہ یونیورسٹیوں کی سطح پر بیرونی دنیا کے پرانے اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مغرب کی آزاد تہذیب اس ملک کا مقدر نہیں بن سکتی۔ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اور آزاد خیالی کی انتہا پسندی سے عوام کا نقصان ہورہا ہے۔
فیصل جاوید کا ماننا ہے کہ ملک کے ایلیٹ کلاس تعلیمی ادارے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی تیار کر رہے ہیں جس کا ملکی معیشت کو کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں ہو رہا۔ تعلیمی ادارے امن اور ترقی کی علامت ہوتے ہیں مگر نئی نسل کے پاس کوئی بامقصد لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست ملکی ترقی میں کردار کی ادائیگی کا کوئی منصوبہ نہیں۔
اسلامی جمعیت طلباء جلد ہی اس مہم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کرے گی۔
زبردست۔۔ جمعیت کو باقاعدہ اس پر توجہ دینی چاہیے اور بھرپور تیاری سے میدان میں آنا ہو گا۔
جمعیت طلباء حقوق کے نام پر اداروں میں فسادات کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہہے۔ جمعیت نے ہمیشہ طلباء حقوق پر ڈاکہ مارا ہے۔ ان کی اس مہم پر کیسے اعتبار کر لیا جائے؟؟ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی ہو یا کراچی میں جامعہ کراچی میں طلباء پر تشدد یہ سب کچھ جمعیت ہی کرتی رہی ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ یہ ابھی فرسٹ ائیر کے رزلٹ کے معاملے پر جمعیت کے سوا کوئی اور نہیں تھا۔ میڈیکل کالج کے طلبہ کا مسئلہ ہے تو جمعیت کام کر رہی ہے۔ مزید جمعیت نے آج یہ ایونٹ کروایا ہے کراچی میں اس کو بھی دیکھ لیں امید ہے آہ تعصب کی عینک اتار کر دیکھ سکے گی۔
How would you say Jamiat protect students rights? Let me tell, everyone know how Jamiat has been tortured students in hostels. Why Jamiat want to impose their Islam in institutions.? Students community now don’t support Jamiat.
اسلامی جمعیت طلبہ نے نہ تو کبھی تعصب کو فروغ دیا ہے نہ ہی فرقہ وارانہ تفریق کی حوصلہ افزائی کی۔ تعلیمی اداروں میں کارکنان جمعیت ہی ہر طالب علم کی رہنمائی کے لئے موجود ہوتے ہیں ۔