سکولز میں پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا قانون منظور

  • May 15, 2023 6:12 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: ویب ڈیسک

قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا بل پیش کیا گیا جسے پارلیمان نے منظور کر لیا ہے۔

سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے یہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فیسلیٹیز فار پبلک اینڈ پرائیویٹ سکولز کے عنوان سے پیش کیے گئے بل کی منظوری دی گئی۔

قرۃ العین مری نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سکول میں تربیت یافتہ نرس یا ڈاکٹر موجود ہونا ناگزیر ہے اس سے بچوں کی زندگیوں کو تحفظ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ بعض سکولوں میں بچوں کو سانپ کے کاٹنے کے واقعقات رپورٹ ہوتے ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں سکولوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے بچوں کی ضرورت کے ساتھ والدین کو ذہنی تسلی میسر رہے گی۔ اس بل کے تحت ہر سکول پر لازم ہوگا کہ وہ پیرا میڈیکل سٹاف کی تقرریوں کو یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.