پنجاب یونیورسٹی کا سالانہ کتاب میلہ ملتوی کر دیا گیا

  • March 22, 2017 1:09 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی میں چھ اپریل سے سالانہ کتاب میلہ منعقد کیا جانا تھا جس کے لیے سٹالز کی رجسٹریشن کی درخواستیں بھی وصول کی جارہی تھیں۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے سالانہ کتاب میلے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ کتاب میلہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں 6 اپریل سے 8 اپریل تک منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا کتاب میلہ پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچرل ڈے پر ہنگامہ آرائی کے بعد پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء نے گزشتہ روز جو سٹال لگایا تھا وہ غیر قانونی تھا اور انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ پشتون طلباء کو کلچرل ڈے منانے کی اجازت دی گئی تھی اور اُنہیں ایس او پیز بھی جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے پر تصادم، جمعیت کا نیا پراپیگنڈہ کیا؟

ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی طلباء تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب تھانہ مسلم ٹاؤن کی پولیس کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 20 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تصادم میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *