پنجاب یونیورسٹی کا ایلومینائی ایسوسی ایشن قائم کرنے کا اعلان

  • January 18, 2018 3:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار گریجویٹس طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات، کالجز اور انسٹیٹیوٹ سے گریجویٹ ہونے والے طلباء ایلومینائی ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے اہل ہوں گے۔

یونیورسٹی نے ایلومینائی ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے لیے ایک ہزار روپے سالانہ فیس مقرر کی ہے جبکہ اووسیز گریجویٹس کی سالانہ فیس 50 ڈالرز مختص کی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے سرکاری طور پر ایلومینائِی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بھی بنا دی ہے، یونیورسٹی کے گریجویٹس ویب سائٹ پر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گریجویٹس کو تاکید کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے خزانچی کے نام پر ایک ہزار روپے کا پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی نے ایلومینائی کی رجسٹریشن کا اجراء کر دیا ہے مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.