پنجاب میں‌ اسلامیات کا مضمون غیر مسلم اساتذہ پڑھائیں گے

  • December 21, 2018 11:43 am PST
taleemizavia single page

ملتان: حکومت پنجاب کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی بھرتیوں‌کے لیے اسلامیات کا مضمون پڑھانے کے لیے اقلیتوں کا کوٹہ مختص کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں‌میں 17 ویں گریڈز کے لیکچرر بھرتی کیے جارہے ہیں اور ان بھرتیوں‌ میں اسلامیات کا 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں‌کے لیے مختص کیا گیا ہے.

پنجاب حکومت سرکاری کالجوں‌ میں‌ ایک ہزار 206 مرد جبکہ ایک ہزار 768 خواتین اساتذہ بھرتی کر رہی ہے جس کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے باقاعدہ اپنی ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری کر دی ہیں. اسلامیات کے مضمون کے لیے 104 مرد اساتذہ جبکہ 142 خواتین اساتذہ بھرتی کی جارہی ہیں.

ان بھرتیوں‌میں پانچ فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کے مطابق اقلیتوں کو بھرتی کرنے کے لیے الگ سے میرٹ بنایا جائے گا.

پنجاب حکومت کے اس اقدام پر اساتذہ میں تشویش پیدا ہوئی ہے. اس ضمن میں‌ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو چیلنج کیا جائے گا اسلامیات کو مضمون غیر مسلم کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

دوسری جانب حکومت پنجاب اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اقلیتوں کو اسلامیات کا کوٹہ دینے کے معاملے پر چُپ سادھ لی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *