سرکاری و نجی کالجوں کو پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق کرنے کا قانون منظور

  • July 4, 2021 10:09 am PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، لاہور

پنجاب حکومت نے صوبے کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی اجازت دے دی ہے، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایفیلیشن پالیسی جاری کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یونیورسٹیوں سے متعلق پالیسی سازی کی ہے جبکہ ایچ ای سی پاکستان کو یہ اختیار سونپا گیا تھا

پنجاب حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دی ہے، ایچ ای سی نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے پر پاپندی عائد کر رکھی ہے۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق پنجاب میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور کی گئی ہے۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو پنجاب کے کسی بھی کالج کو الحاق کرنے کی اجازت ہوگی۔ پالیسی دستاویز کے مطابق ہر پرائیویٹ یونیورسٹی کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی الحاق پالیسی منظور کرانا ہوگی۔

پالیسی کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیز ایکریڈیشن کمیٹی کے منطور کردہ مضامین کیلئے کالجوں کو الحاق کریں گی۔ پرائیویٹ یونیورسٹیز کو کالج الحاق کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ پرائیویٹ یونیورسٹی الحاق شدہ کالجوں کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔

پالیسی کے تحت اکیڈمک سیشن شروع ہونے سے پہلے کالجز کو الحاق کیلئے درخواست پرائیویٹ یونیورسٹی کو جمع کرانا ہوگی۔ الحاق کیلئے کالج کا رقبہ 4 کنال پر محیط ہونے کی شرط عائد ہوگی۔

کالج میں بی ایس آنرز پروگرام کیلئے ایک پی ایچ ڈی استاد سمیت 4 مستقل اساتذہ کی تقرری کی شرط ہوگی۔ پرائیویٹ یونیورسٹیز کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے بھی ایفیلیشن دینے کی مجاز ہوں گی

الحاق شدہ کالج کو 10 لاکھ روپے مالیت کا اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی۔

پنجاب حکومت کی جاری کردہ ایفیلیشن پالیسی کی دستاویز کا عکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *