بیکن ہاؤس، سٹی سکولز، ایل جی ایس سمیت 22 سکولوں کے اکاؤنٹس منجمد
- December 14, 2018 11:53 pm PST
اسلام آباد: پاکستان بھر کے نامور نجی سکولوں کے بینک اکاؤنٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر منجمد کر دیے گئے ہیں اور سکولوں کے مالی معاملات کا ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا۔ عدالت نے یہ حکم طلباء سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مراسلے پر ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں اور ان اکاؤنٹس کے فرانزک آڈٹ ہوں گے جبکہ نجی سکولوں کے مالکان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
ایف آئی اے سکولوں سے متعلق چھان بین مکمل کر کے پندرہ روز میں رپورٹ تیار کرے گی۔
طلباء سے بھاری فیسیں وصول کرنے والے سکولوں میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم، سٹی سکول سسٹم، لاہور گرائمر سکول، روٹس انٹرنیشنل سکول سسٹم، روٹس سکول سسٹم شامل ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے نے منجمد کیے ہیں۔
روٹس آئوی سکولز، لرننگ الائنس، لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز (لکاس)، فروبلز ایجوکیشن سنٹر کراچی، ہیڈ سٹارٹ سکولز، ریسورس اکیڈمیا، بے ویو اکیڈمی کراچی، سلامت سکول سسٹم، جنریشن سکولز، سویلائزیشن سکولز، الائنس ریسورس ڈی ایچ اے لاہور اینڈ گجرانوالہ، دی لرننگ ٹری سکول، سٹی پبلک سکول گجرانوالہ اور ایڈن سکول سسٹم شامل ہیں۔