پروفیسر طاہرہ ملک کا قاتل پنجاب یونیورسٹی سے گرفتار

  • April 19, 2017 6:04 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سی آئی اے نے پروفیسر طاہرہ ملک کے قاتل سجاد علی کو پنجاب یونیورسٹی سے حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سجاد علی نے پروفیسر طاہرہ ملک کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سجاد علی نے پیسوں کی لالچ میں پروفیسر کا قتل کیا۔

سجاد علی پنجاب یونیورسٹی میں ہی ٹیوب ویل آپریٹر ہے اور وہ یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں رہتا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں ڈیلی ویجز پر پنجاب یونیورسٹی میں سجاد علی کو تعینات کیا گیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر فار ہائی انرجی فزکس کے ملازم کا بیٹا ہے اور سجاد علی آئی ٹائپ گھر میں رہائش پزیر تھا۔

سجاد علی کو پنجاب یونیورسٹی سے گرفتار کرنے کے بعد تھانہ مسلم ٹاؤن لاہور میں ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد علی پروفیسر طاہرہ ملک کے گھر میں اکثر کام کی غرض سے جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب یونیورسٹی کی خاتون سائنسدان پروفیسر قتل

سجاد علی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اُس نے پیسوں کی خاطر پروفیسر طاہرہ ملک کا قتل کیا تاہم پولیس نے قتل کی واردات کے بعد گھر میں صرف 50 ہزار روپے ملے اور آئی فون چوری ہوچکا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں ڈکیتی کی واردات اور توڑ پھوڑ کے نشانات نہیں ملے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پروفیسر طاہرہ ملک کو قریبی شخص نے قتل کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *