پنجاب حکومت کا فارن پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ کا اعلان

  • November 18, 2018 10:12 am PST
taleemizavia single page

ملتان: پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبے کے سرکاری کالجوں اور جامعات کے اساتذہ سے غیر ملکی جامعات میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں.

9 ماہ سے 12 ماہ دورانیے پر مشتمل پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اساتذہ دُنیا کی 300 بہترین یونیورسٹی میں سے کسی ایک میں داخلہ لیں گے.

ضوابط کے تحت مذکورہ فیلو شپ کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی تصدیق شدہ پی ایچ ڈی ڈگری، زیادہ سے زیادہ عمر 52 سال، یونیورسٹی یا کالج میں‌ ریگولر تعیناتی کی شرط عائد کی گئی ہے.

اساتذہ کو پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کا مسودہ بھی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگی.

اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ 18 جنوری 2019ء تک درخواست جمع کراسکتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.