ملکی جڑی بوٹیوں پر ریسرچ: پی سی ایس آئی آر کا جامعات سے معاہدہ

  • October 27, 2017 1:35 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

خیبرپختونخوا میں غیرملکی ادویات پرانحصار کم کرنے اورسائنٹیفک طریقے سے مقامی جڑی بوٹیوں سے ادویات تیار کرنے کیلئے ریسرچ پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد میں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ نے یونیورسٹی آف سوات اور ویمن یونیورسٹی آف صوابی کیساتھ معاہدے طے پاگئے،معاہدوں پر دستخط چیئرمین پی سی ایس آئی آرڈاکٹر شہزاد عالم اور متعلقہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے کیے۔

معائدے کے تحت بائیوٹیکنالوجی، مائیکروبائیولوجی، میٹریلزسائنسز، میڈیسنلی پلانٹس اور انوائرمینٹل پروٹیکشن سٹڈیزکے شعبوں پر ریسرچ کیے جائیں گے۔

شراکت داری کے تحت پی سی ایس آئی آرریسرچ کیلئے پی ایچ ڈی اور ایم فل طلبہ کو آلات فراہم کرے گی جس سے ریسرچ کیساتھ ساتھ مختلف اقسام کی قیمتی جڑی بوٹیوں سے سائنٹفک طریقے سے ادویات بنانے میں مدد ملے گی۔

ریسرچ پروجیکٹس سےنہ صرف ان یونیورسٹیوں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ مستفید ہوسکیں گے بلکہ مقامی طور پر ادویات سازی میں مدد ملے گی جس سے غیرملکی ادویات پر انحصار کم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *