نرسنگ کونسل نے 3 سالہ نرسنگ ڈپلومہ ڈپلومہ ختم کر دیا

  • July 13, 2017 5:18 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

نرسنگ کونسل کی جانب سے پنجاب کے نرسنگ انسٹیٹوٹس میں تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ ختم کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تین سالہ نرسنگ ڈپلومہ میں رجسٹریشن 2019ء سے ختم کر دی جائے گی جبکہ رجسٹرڈ اداروں کو صرف چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نرسنگ ایجوکیشن میں کونسل کی جانب سے ضروری اصلاحات کی گئی ہیں جس کے تحت طے پایا ہے کہ آئندہ رجسٹرڈ نرسنگ چار سالہ بی ایس آنرز ڈگری ہی کر سکیں گی جبکہ دیگر ڈپلومہ جات کی ڈگریاں ختم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں دو ہزار سے زائد تین سالہ ڈپلومہ ہولڈرز نرسز کی انڈکشن کی جاتی ہے۔

نرسنگ کونسل نے تمام اداروں کو پاپند بنایا ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل پیرا ہوں جبکہ طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تین سالہ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے سے گریز کریں۔ کونسل کے مطابق 2019ء کے بعد اگر کوئی طالبہ اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگی تو کونسل پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *